فیفا ورلڈ کپ 2022 : پرتگال نے ناک آئوٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

Published On 29 November,2022 09:43 am

دوحہ : (ویب ڈیسک )فیفا ورلڈکپ 2022 کے اہم میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ۔

نویں روز کے آخری میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دی، اس میچ کے ہیرو پرتگال کے برونو فرنانڈس رہے جنہوں نے 54 منٹ میں پہلا گول اسکور کیا ۔

فاتح ٹیم کی جانب سے دوسرا گول برونو فرنانڈس نے فاؤل کے نتیجے میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی پر بنایا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں اُن کی جانب سے کی گئیں ٹرائیاں گول میں نہ جاسکیں جس کے سبب وہ اس ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کے اعزاز سے محروم ہو گئے ۔

پرتگال نے میچ میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
 

Advertisement