دوحہ:(سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جرمنی اور اسپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ ایک ، ایک، گول سے برابر ہوگیا۔
الخور کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلئے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہر کیا گیا اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر متعددحملے کئے ۔
کھیل کے پہلے ہاف میں گیند زیادہ تر اسپین کے پاس رہی مگر اُن کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے جبکہ وقفے تک مقابلہ صفر، صفر رہا، دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں اسپینش کھلاڑی ایلویرو موراٹا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
74ویں منٹ میں جرمنی کے جمال موسییالا کو گیند اسپین کے جال میں پہنچانے کا بہترین موقع ملا تھا جب وہ اور گول کیپر آمنے سامنے تھے مگر گول کیپرکی جانب سے حملہ ناکام بنادیا گیا۔ تاہم 83 ویں منٹ میں جرمنی کے فیولکروگ نے تیز کک کے ذریعے جرمنی کے لیے مقابلہ برابر کردیا جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوا۔
میگا ایونٹ میں جرمنی کو ناک آئوٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کیلئےاپنے اگلے میچ میں کوسٹاریکا کیخلا ف کامیابی لازمی حاصل کرنا ہوگی۔