قطر ورلڈ کپ: کوسٹاریکا نے جاپان کو شکست دے دی

Published On 27 November,2022 05:15 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر ورلڈ کپ کے میچ میں کوسٹاریکا نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں صفر گول سے ہرا دیا۔

احمد بن علی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں کوسٹاریکا کے کیشیر فلر نے بال کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

واضح رہے جاپان کی ٹیم نے اس کے قبل میچ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست دے کر شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔ آج کے میچ میں بھی جاپان کی ٹیم کو جیت کے لیے پسندیدہ ٹیم قرار دیا جا رہا تھا۔
 

Advertisement