ارجنٹینا کو شکست: سعودی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو رولز رائس دینے کا اعلان

Published On 26 November,2022 03:07 pm

ریاض: (دنیا نیوز) ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دینے والی ٹیم کیلئے سعودی حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا۔ فاتح فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو حکومت نے مہنگی ترین گاڑی رولز رائس دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب نے اپنے ابتدائی میچ میں ارجنٹینا کو دوکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔ جیت کی خوشی میں سعودیہ میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کو شکست دینے کے بعد سعودی ٹیم کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔
 

Advertisement