فیفا ورلڈکپ: رونالڈو نے ایک اور اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Published On 25 November,2022 12:10 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں پرتگال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو 5 فٹبال ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

پرتگالی کھلاڑی نے گھانا کے خلاف گول سکور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا ہے، کرسٹیانو رونالڈو نے 2006 میں پہلا ورلڈکپ گول کیا، سپر اسٹار نے 2010،2014 ،2018 اور اب 2022 کے ورلڈکپ میں بھی اپنی ٹیم کے لیے گول سکور کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈو پرتگال کے لیے اپنا پانچواں ورلڈکپ کھیل رہے ہیں، انہوں نے جمعرات کو رواں ورلڈکپ کے پہلے میچ میں گھانا کے خلاف پنالٹی پر گول کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

 

Advertisement