دوحہ: (ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے تیونس کو شکست دے دی۔
الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی۔
دوسرے ہاف میں بھی آسٹریلیا نے اپنی برتری کو برقرار رکھا۔ تیونس نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ ایک بھی گول مخالف جال میں نہ پہنچا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول مچل ڈیوک نے گول اسکور کیا۔
Australia secure the three points! @adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 26, 2022