دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچز کے دوران کھلاڑیوں کے مخصوص ماسک پہننے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
آپ نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوران آپ نے دیکھا ہو گا کہ کچھ کھلاڑیوں نے مخصوص ماسک پہن رکھے ہیں۔ یہ فیس ماسک پہننے کی وجہ کوئی فیشن یا بیماری کا ہونا نہیں ہے بلکہ یہ ماسک کھلاڑی خود کو کسی قسم کی ہیڈ انجری سے محفوظ رکھنے کیلئے پہنتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ماسک کسی فیشن ٹرینڈ کو نہیں بلکہ انجری سے بچانے کیلئے مخصوص طریقے سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان ماسک کی تیاری میں پولی کاربونیٹ جیسے میٹریل کو استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑی چہرے کی انجری سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
کچھ فیس ماسک تو کھلاڑیوں کے چہرے کے حجم کے مطابق تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کرکے تیار کیے گئے ہیں۔رواں ماہ ہی کروشیا کے فٹبالر Joško Gvardiol ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا گئے تھے جس سے ناک ٹوٹ گئی تھی ان کے چہرے اور آنکھوں کو بھی کچھ نقصان ہوپہنچا تھا، اس ماسک کی وجہ سے وہ ورلڈکپ میں کھیل پا رہے ہیں۔
اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی کوریا کے کھلاڑی Son Heung-min کے ساتھ نومبر میں ہی ہوا تھا۔ ایک لیگ میچ میں ٹکر سے چہرے کی انجری کا سامنا ہوا تو انہوں نے قطر ورلڈکپ میں اس جدید فیس ماسک کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
تیونس کے کھلاڑی Ellyes Skhiri نے ڈنمارک اور آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ مقابلوں میں اس فیس ماسک کا استعمال کیا کیونکہ اکتوبر میں ان کے گال کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ ایران کے فٹبال علی رضا کی جانب سے بھی انگلینڈ کے خلاف میچ میں چہرے کی انجری کے بعد سے اس فیس ماسک کو استعمال کیا جارہا ہے۔