دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے بعد ارجنٹینا کے گول کیپر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس شکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کیں۔
میکسیکو کے خلاف 0-2 سے فتح حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ارجنٹینا کے گول کیپر ایمیلیانو ڈیبو مارٹینیز نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد مجھے مسلسل یہ محسوس ہو رہا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم کو ہار سے بچانے کے لیے مزید کوشش کرنی چاہیے تھی ۔
ایمیلیانو ڈیبو کا کہنا تھا کہ مجھے بار بار محسوس ہو رہا تھا کہ میرے پیچھے 45 ملین ارجنٹائن کے لوگ ہیں اور میں نے اپنی طرف سے 100 فیصد نہیں دیا، میں نے اس ہفتے اپنے ماہر نفسیات سے اس بارے میں کافی بات کی اور آج میکسیکو کے خلاف فتح کے بعد یہ بوجھ اتر گیا ۔
انہوں نے مزید کہا لوگوں کو ہم سے بہت امیدیں ہیں، سعودی عرب کے ان دو گولز کا صدمہ ماہر نفسیات کی مدد سے ختم کیا۔