فیفا ورلڈ کپ: کیمرون کا کمال، 4 منٹ میں 2 گول، سربیا کیخلاف میچ برابر کردیا

Published On 28 November,2022 08:14 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں اپ سیٹ اور حیرت انگیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران کیمرون نے سربیا کے خلاف 4 منٹ میں 2 گول سکور کرکے میچ برابر کردیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں میگا ایونٹ جاری ہے، گروپ جی کا میچ کیمرون اور سربیا کے مابین کھیلا گیا اور یہ مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔

کیمرون نے تین ایک کے خسارے میں جانے کے بعد چار منٹ کے دوران دو گول سکور کرکے کھیل برابر کردیا جو میچ کے آخر تک برابر رہا، کیمرون اور سربیا دو دو میچز کھیلنے کے بعد ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

اسی گروپ میں میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
 

Advertisement