فیفا ورلڈ کپ: قطر، ایکواڈور کو شکست، نیدرلینڈز اور سینیگال پری کوارٹر فائنل میں داخل

Published On 30 November,2022 12:01 am

لاہور: ( ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سینیگال نے ایکواڈور جبکہ نیدرلینڈز نے قطر کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری میگا ایونٹ میں نیدرلینڈز اور سینیگال کی ٹیم نے اپنے اپنے میچز جیتے، گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز نے میزبان قطر کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے کوڈی گاکپو نے 29 ویں اور ڈی جونگ نے 49 منٹ میں گول کیا، اس جیت کے ساتھ ڈچ ٹیم گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں گروپ اے کے ایک اور میچ میں سینیگال نے ایکواڈور کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی، سینیگال کی جانب سے ساڑ اور کولیبالی نے گول اسکور کیے۔

خیال رہے کہ فٹبال ورلڈکپ میں 8 گروپس میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
 

Advertisement