فیفا ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

Published On 29 November,2022 10:05 am

دوحہ : (ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 میں آج سے تیسرے رائونڈ کے میچز کا آغاز ہوگا جس میں گروپ اے اور گروپ بی کے مقابلے ہوں گے ۔

میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں ایکواڈور اور سینیگال، ایران اور امریکا کے ساتھ ساتھ ویلز اور انگلینڈ اگلے مرحلے میں رسائی کی جنگ لڑیں گے۔

آج گروپ اے کے سلسلے میں میچ ایکواڈور اور سینیگال کے درمیان ہوگا، یہ مقابلہ سینیگال کیلئے اہمیت کا حامل ہے جسے اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ڈرا کی صورت میں ایکواڈور آخری سولہ ٹیموں میں پہنچ جائے گا، گروپ اے کا دوسرا میچ نیدرلینڈز اور میزبان قطر کے درمیان ہوگا ۔یہ دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوں گے۔

گروپ بی کے سلسلے میں ایران اور امریکا جبکہ ویلز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، دونوں میچز رات 12 کھیلے جائیں گے ۔
 

Advertisement