دوحہ: (ویب ڈیسک) اگر آپ کو فٹبال دیکھنے کا شوق ہے تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ آپ برازیلین سٹار فٹبالر نیمار کو نہ جانتے ہوں۔ آپ یہ تصور کریں کہ نیمار کسی سڑک پر چلتے ہوئے آپ کے سامنے آ جائے تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا۔
کچھ ایسا ہی آج کل قطر میں ہو رہا ہے۔ قطری دارالحکومت دوحہ میں برازیلین فٹ بالرنیمارشائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال رہے ہیں۔ دوحہ کی سڑکوں پر موجود نیمار کو اپنے درمیان چلتے ہوئے دیکھ کرشائقین ان سے سلیفیاں بنوا رہے ہیں۔
آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ کوئی اصلی نیمار ہیں نہیں ایسا بلکل نہیں یہ ان سے ملتے جلتے ان کے ہمشکل ہیں۔ لوگوں کے درمیان آزادی سے گھومنے والا شخص لوگوں کی آنکھوں کو دھوکا دے رہا ہے۔ یہاں یہ بتاتا چلوں کہ نیمار کے ہمشکل کا نام ایگن اولیورہے اور اس کا تعلق فرانس سے ہے۔ اور وہ اس وقت قطر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
Brazil fans thought they were taking a selfie with Neymar pic.twitter.com/kJ1po1cjqM
— ESPN FC (@ESPNFC) November 28, 2022
ایگن اولیور کی شائقین کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا رہی ہے۔ صارفین بھی نیمار کے ہم شکل کی باتیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہےبرازیلین فٹ بالر نیمار ٹخنے کی انجری کے باعث سویڈن کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے لیکن ان کے ہم شکل ایگن اولیور نے میچ کے دوران سٹیڈیم میں شائقین کو خوب محظوظ کیا اورلوگ انہیں نیمار سمجھ کر ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے نظر آئے۔
Neymar was spotted walking around Doha pic.twitter.com/DSRoDZmbsU
— FOX Soccer (@FOXSoccer) November 27, 2022
برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایگن اولیور نے بتایا تھا کہ مجھے تو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ نیمار کون ہے اور لوگ مجھ سے مل کر سیلفیوں کی فرمائشیں کرتے تھے۔ جب لوگ سیلفیاں لیتے تو مجھے لگتا تھا کہ شاید وہ میرے انوکھے ہیئر سٹائل سے متاثر ہیں۔ اس لیے انہوں نے بھی کبھی لوگوں کو تصاویر لینے سے نہیں روکا۔