دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں مراکش نے کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی۔
قطر کے التھماما سٹیڈیم میں ہونے والے گروپ ایف کے میچ کے آغاز میں ہی مراکش نے گول کر کے اپنی برتری ثابت کر دی۔ میچ کے 4 ویں منٹ میں گول ہونے پر کینیڈا کی ٹیم دفاعی پوزیشن پر چلی گئی۔
مراکش نے مزید دباؤ بڑھاتے ہوئے میچ کے 23 ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے کینیڈا کو مزید پیچھے دھکیل دیا۔ دوسرے گول کے بعد کینیڈا نے کچھ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 ویں منٹ پر گول کراپنا دباؤ کم کیا۔
دوسرے ہاف میں بھر کوشش کو باوجود کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ کے اختتام تک مراکش کو برتری حاصل رہی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے حاکم زیک اور یوسف النصیری نے ایک ایک گول کیا۔ کینیڈا کی طرف سے واحد گول نایف ایگرڈ ہی کر سکے ۔
دوسری جانب قطر کے احمد بن علی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا گروپ ایف کی ٹیموں کروشیا اور بیلجیئم کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔