فیفا ورلڈ کپ: جنوبی کوریا کی پرتگال، یوروگوئے کی گھانا کو شکست

Published On 02 December,2022 10:50 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ جنوبی کوریا نے اپنے سے بڑی ٹیم پرتگال کو1-2 سے شکست دے دی۔

ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں کھیلےگئے گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال کی جانب سے پانچویں منٹ میں رِکارڈو ہورٹا نے گول سکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو جنوبی کوریا کے کِم ینگ-گوون نے 27 ویں منٹ میں برابر کردیا۔

دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں ہوانگ ہی چین نے گول سکور کر کے جنوبی کوریا کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ واضح رہے ہار کے باوجود پرتگال کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کر گئی ہے۔ جنوبی کوریا کو بھی اس جیت نے اگلے مرحلے میں پہنچا دیا ہے۔

دوسری جانب گروپ ایچ ایک اور میچ میں یوروگوئے نے گھانا کو 0-2 سے ہرا دیا ہے۔ جیت کے باوجود یوروگوئے کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہو گئی ہے۔
 

Advertisement