بیلجیئم کا فیفا ورلڈکپ میں سفر تمام، کروشیا اور مراکش اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

Published On 02 December,2022 10:06 am

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی جبکہ کروشیا اور مراکش نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

جمعرات کو گروپ ایف کے 2 میچز کھیلے گئے جس میں بیلجیئم اور کروشیا جبکہ مراکش اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہو گیا اس کے علاوہ آخری گروپ میچ میں مراکش نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ایف میں مراکش نے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ کرو شیا 5 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

بیلجیئم 4 پوائنٹس جبکہ کینیڈا کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی، اس کے ساتھ ہی عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیئم اور کینیڈا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔
 

Advertisement