فیفا ورلڈ کپ 2022 : سینیگال کو شکست، انگلینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Published On 05 December,2022 02:54 am

دوحا : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سینیگال کو 1-3 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

دوحہ کے ابلیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں انگلینڈ نے سینیگال پر مقابلے کے آغاز سے ہی ذہنی دباؤ بناکر رکھا اور موقع ملتے ہی فاتح ٹیم کے کھلاڑی جارڈن نے 38 ویں منٹ پر سینیگال کے خلاف پہلا گول داغ دیا۔

میچ کے 45 ویں منٹ پر ہنری کین نے بال کو جال میں پھینک کر ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا اور انگلینڈ کی برتری کو مزید مضبوط کیا۔

90منٹ کے میچ کے دوران سینیگال کی جانب سے بارہا بال کو گول کرنے کی کوشش کی گئی مگر انگلش کھلاڑیوں نے۔ماہرانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

انگلینڈ کے ساکا نے 58 ویں منٹ پر تیسرا گول داغ کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا، جس کے بعد ٹیم نے میچ کے اختتام تک برتری کو برقرار رکھا۔

میگا ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کوراٹر فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement