دپیکا قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی

Published On 06 December,2022 10:24 am

قطر: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل کے مقابلے جاری ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دپیکا فٹبال ورلڈکپ میں ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی اداکارہ ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ 18 دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے سٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی اور اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے جلد قطر روانہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ دپیکا رواں سال 75 ویں کانز فلم فیسٹول میں بھی بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں اور فیسٹول میں جیوری ممبر تھیں۔
 

Advertisement