پری کوارٹر فائنل میچ: مراکش نے سپین کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

Published On 06 December,2022 10:55 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے 7 ویں میچ میں مراکش نے سپین کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

قطر کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں جاری ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا۔ دونوں ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت ختم ہونے کے بعد پنالٹیز ککس پر ہوا۔

مراکش کی جانب سے پہلے پنالٹی کک لگائی گئی جو گول کی صورت میں کامیاب ثابت ہوئی۔ اس کے بعد سپین کی جانب سے مسلسل 3 پنالٹیز ککس ناکام ہونے پر میچ کا نتیجہ مراکش کے حق میں چلا گیا۔ پنالٹیز میں مراکش کو 0-3 کی برتری رہی۔