فیفا ورلڈکپ: برازیل کو کروشیا کے ہاتھوں شکست، نیمار اور دیگر کھلاڑی آبدیدہ

Published On 10 December,2022 12:33 pm

دوحا: (دنیا نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیمار اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے آبدیدہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے، شکست پر برازیلی ٹیم کے کپتان نیمار اور برازیلین ٹیم کے دیگر کھلاڑی جذباتی ہو گئے کیونکہ برازیل کی ٹیم کو میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے اب مزید 4 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔

کروشیا کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل نیمار نے اپنے ایک جذباتی پیغام میں کہا تھا کہ شاید یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہو، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ان پر قومی ٹیم کا دروازہ بند نہیں کر رہا تاہم میں واپسی کی 100 فیصد ضمانت بھی نہیں دے رہا۔ یاد رہے کہ برازیل کی ٹیم نے سال 2002ء میں آخری بار فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا۔