دوحا: (ویب ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں اسلامی ملک مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے دی۔
قطر میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
پہلا ہاف 0-1 پر ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے مراکش کیخلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہ ملی۔
مراکش فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والا پہلا عرب ملک ہے۔
MOROCCO ARE HEADING TO THE SEMI-FINALS! @adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 10, 2022
فیفا ورلڈ کپ 2022 کاآخری کوارٹر فائنل میں رات 12 بجے دفاعی چیمپیئن فرانس اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پرتگال پرتگال نے آخری بار ورلڈکپ 1966 کا سیمی فائنل کھیلا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو کیرئر کا آخری ورلڈکپ کو یادگار نہ بنا سکے، مراکش سے ہار کر ورلڈکپ سے باہر ہونے پر آبدیدہ ہوگئے فٹبال کے سپر اسٹار روتے ہوئے دکھائی دیئے۔
The end of the story
— Adel (@iAdeeeeel) December 10, 2022
Ronaldo
#CR7 pic.twitter.com/EIvSqBnhWW