فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

Published On 11 December,2022 02:46 am

دوحا : (ویب ڈیسک ) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کا کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پزیر ہوگیا جسکے بعد میگا ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے۔

فیفا شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 14 دسمبر کو کروشیا اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیمیں قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل معرکہ فرانس اور مراکش کے درمیان 15 دسمبر کو ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں قطر کے البیت سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔