ہاکی ورلڈ کپ : کوریا کی جاپان کیخلاف فتح، بیلجئیم اور جرمنی کا میچ برابر

Published On 18 January,2023 01:13 am

بھوبنیشور : ( ویب ڈیسک ) ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی کوریا نے جاپان کو شکست دیدی جبکہ دفاعی چیمپئن بیلجئیم اور جرمنی کا میچ برابر رہا۔

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں ، کلنگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے پول بی کے میچ میں جنوبی کوریا نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی کوریا دو میچز کھیلنے کے بعد تین پوائنٹس کے ساتھ پول میں تیسری جبکہ جاپان آخری پوزیشن پر برآجمان ہے۔

دوسری جانب بیلجئیم اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائٹنس کے ساتھ پہلے جبکہ جرمنی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement