ہاکی ورلڈ کپ 2023 کا بھارت میں آغاز، 16 ٹیمیں شریک

Published On 13 January,2023 04:33 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) ہاکی ورلڈ کپ 2023 کا آغار آج سے بھارت میں ہو گا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ ایونٹ کے تمام میچز بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور اور راوکرکیلا میں کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ اے میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، فرانس اور جنوبی افریقہ جبکہ گروپ بی میں بیلجیئم، جرمنی، جاپان اور کوریا شامل ہیں۔

گروپ سی میں چلی، ملیشیا، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ اور گروپ ڈی میں ہندوستان، انگلینڈ، سپین اور ویلز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کے افتتاحی روز 4 میچز کھیلے جائیں گے ، گروپ اے میں ارجنٹائن اور ساؤتھ افریقہ جبکہ آسٹریلیا اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دیگر دو میچز میں گروپ ڈی میں شامل انگلینڈ اور ویلز جبکہ بھارت اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز 52 سال قبل 1971 میں ہوا تھا، اس ٹورنامنٹ میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور پاکستان نے فائنل میں سپین کو 1-0 سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، پاکستانی ٹیم 4 ٹائٹلز جیتنے والی واحد کامیاب ٹیم بھی ہے۔

Advertisement