سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے مصر کو شکست دے دی

Published On 07 November,2022 05:39 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے مصر کو شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور مصر کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے 12ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا عبدالوحید، 26 ویں منٹ میں محمد سفیان، 39ویں میں ارشد لیاقت جبکہ 44ویں منٹ میں محمد سفیان نے اپنا دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے سکور کیا۔

مصر کی جانب سے واحد گول 50ویں منٹ میں محمد راغب نے سکور کیا، پاکستان تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ 9 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 5:15 بجے کھیلے گا۔
 

Advertisement