ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ: پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 سے برابر

Published On 01 December,2022 11:22 pm

کراچی: (ویب ڈیسک)ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور فرانس کامیچ 3-3 گول سے برابر ہو گیا۔

جنوبی افریقہ میں ہونے والے ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ کے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول 9ویں منٹ میں رانا عبدالوحید،دوسرا گول28ویں منٹ میں افراز اور60ویں منٹ میں ارباز احمد نے گول اسکور کیا۔

فرانس کی جانب سے 12ویں منٹ میں پیٹر،36ویں منٹ میں نوے جبکہ تیسرا گول 58ویں منٹ میں وکٹر نے اسکور کیا۔ واضح رہے 4 دسمبر تک جاری رہنے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، جنوبی افریقہ، فرانس، ملائیشیا، کینیڈا، جاپان، کوریا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
 

Advertisement