سندھ کے کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

Published On 15 December,2022 10:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سرکاری و نجی کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی کالجز میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی۔ اس سے قبل بلوچستان میں بھی تعلیمی اداروں میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات اعلان کیا گیا تھا۔

سیکرٹری تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر سے 28 فروری 2023 تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
 

Advertisement