قلندر ہاکی لیگ کیلئے اوپن ٹرائلز 17فروری کو منعقد کئے جائیں گے

Published On 13 February,2023 12:56 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) قلندر ہاکی لیگ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 17فروری کو منعقد کئے جائیں گے، ٹرائلز کی تفصیلات کے حوالے سے 15 فروری کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس منعقد ہو گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر پی ایچ ایف کی زیر نگرانی لاہور قلندر کے زیر اہتمام سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے قلندر ہاکی لیگ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 17فروری کی صبح 10 بجے کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس کراچی میں لئے جائیں گے۔

مذکورہ اوپن ٹرائلز پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہونگے، تمام کھلاڑیوں کو صبح 10 بجے رپورٹ کرنے اور اپنے ہمراہ ایف آر سی، ب فارم اور شناختی کارڈ لازمی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹرائلز میں رجسٹریشن کے لئے کھلاڑی صوبائی سیکریٹریز کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اکائونٹس کی مدد سے ای فارم لنک پر آن لائن ہی اندراج کرکے مفت جمع کروا سکتے ہیں۔ 

Advertisement