بیونس آئرس : ( ویب ڈیسک ) سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فابیو فوگنینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ اطالوی جوڑی ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔
ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فابیو فوگنینی پر مشتمل اٹالین جوڑی کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ سیباسٹین بیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فاکیونڈو باگنیس پر مشتمل میزبان جوڑی سے ہونا تھا۔
میزبان جوڑی مقابلے کے لئے نہ آسکی اور یوں سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فابیو فوگنینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ اطالوی جوڑی باآسانی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔