پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اسسٹنٹ کوچ کیمپ چھوڑ کر انگلینڈ روانہ

Published On 18 May,2023 11:58 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر ہاکی ٹیم کا کوچنگ کیمپ چھوڑ کر انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

عدنان ذاکر نے کوچنگ کے طریقہ سلیکشن کے معاملات اور فیڈریشن سے اختلافات کی بنیاد پر ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عدنان ذاکر نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں کام کرنا مشکل تھا، میں سمجھوتہ نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں رضاکارانہ طور پر پاکستان ہاکی کے لیے انگلینڈ سے آیا، میں نے اپنی جیب سے ٹکٹ لیا اور پاکستان آیا۔

عدنان ذاکر کاکہنا تھا کہ ٹرائلز سے پہلے بھی چھوڑ کر گیا تھا، مجھے ائیر پورٹ سے واپس بلا لیا گیا، یقین دہانی کے باوجود کچھ نہ بدلا اور پھر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اگر ایسے ہی کام کرنا ہے تو پھر پاکستان ہاکی کے معاملات درست نہیں ہو سکتے۔

یاد رہے کہ جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا آغاز 23 مئی سے ہورہاہے ۔
 

Advertisement