34ویں نیشنل گیمز: دوسرے مرحلے میں آج 15 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

Published On 23 May,2023 09:46 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) 34ویں نیشنل گیمز کے دوسرے مرحلے میں دوسرے روز مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، نیشنل گیمز کا دوسرا مرحلہ 30 مئی تک جاری رہے گا۔

دوسرے مرحلے میں خواتین اور مردوں کے درمیان 15 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں ٹیبل ٹینس، ریسلنگ، باڈی بلڈنگ، سکواش اور ٹینس سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔

نیشنل گیمز کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ باسکٹ بال ویمن کے درمیان 11 بجے کھیلا جائے گا، باڈی بلڈنگ کے مقابلے دن ڈیڑھ بجے ایوب سٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ جوڈو کراٹے کے مقابلے آئی ٹی یونیورسٹی میں کھیلے جائیں گے۔