کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا کی منظوری سے فزیکل سکروٹنی کوڈسٹرکٹ چیمپئن شپ سےمنسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا کہ فعال فٹبال کلبزکوپی ایف ایف الیکشن میں ووٹنگ کاحق حاصل ہوسکےگا، 4 سے زائد کلبز رکھنے والے 140 ڈسٹرکٹس میں سے ہفتہ وار 6 سے 8 جون میں چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا۔
پہلے راﺅنڈ کے میچز کا دورانیہ کم ہوگا،جبکہ ایک ہاف 25 منٹ پرمشتمل ہوگا، میچز نتیجہ خیز بنانے کیلئے پنالٹی شوٹس بھی لگائےجائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں میچزمعمول کےمطابق ہوں گے۔
پاکستان فٹبال کنیکٹ ٹیم اورمیچ کمشنر سکروٹنی پروٹوکول پرنظررکھیں گے ، 2 اسکروٹنی آفیسرز کلب کے بارے میں اپنی رپورٹ دیں گے، نارملائزیشن کمیٹی حتمی فیصلہ اسکروٹنی کمیٹی ریکارڈز،دستاویزات،اسکروٹنی کمیٹی،میچ کمشنرزاورریفریزکی روشنی میں کریگی۔
کمیٹی ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ اوراسکروٹنی کے عمل سے فیفا کےقوانین کےمطابق فٹبال سرگرمیاں جاری رکھنےمیں مددملےگی۔