لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعظم سے 25 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کر دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ وہ 25 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کریں تاکہ پوری قوم مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو خراج تحسین پیش کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کل یوم یکجہتی شہداء کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ
محسن نقوی نے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ اس لیے پیش کیا تاکہ قوم باعزت اور پُرامن زندگی گزار سکے، اس موقع پر عوام کو اپنے بہادر جوانوں سے اظہار عقیدت کے لیے موقع دینا چاہئے۔