لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو نگران حکومت کا حساب کتاب ہو گا۔
عمران خان نے پنجاب کی نگران حکومت کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ حکومت ملی تو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی کابینہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا گرفتار کارکنوں کی تفصیلات کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے خلاف کیسز درج ہوں گے، نگران حکومت 90 دن میں الیکشن نہیں کرا سکی، انہوں نے قانون توڑا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت نے بے گناہ لوگ مروائے ہیں، ان پر کیسز بنیں گے۔