سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف نگران پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Published On 14 May,2023 04:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے جسے سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔

جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بینچ کل سماعت کرے گا، عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے پر اے ٹی سی کے فیصلے کو پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہیں، عمر سرفراز چیمہ سے پسٹل برآمد کروانا ہے۔

نگران پنجاب حکومت نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Advertisement