لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور کیمروں کے ذریعے شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مانیٹر کیا۔
محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال پر شہر میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس کو ضروری ہدایات دیں۔
ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان نے سی سی ٹی وی کیمروں کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ شر پسندوں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے 15 مقامات پر 30 سے زائد کیمروں اور دیگر آلات کو تباہ کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔