لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کر فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں مفت آٹا سکیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی تحقیقات کے لئے شفاف اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس اور عالمی شہرت کی حامل نجی آڈٹ فرم کے ذریعے بھی مفت آٹا سکیم کا آڈٹ کرایا جائے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ مفت آٹا سکیم کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے اور کرپشن کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔