چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز9 جولائی سے لاہور میں ہوگا

Published On 12 June,2023 10:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف آف نیول سٹاف فلڈ لائٹ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن 9 جولائی تا 18 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی ایچ ایف کی جانب سے شرکت کو یقینی بنانے کیئے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز و ملحقہ یونٹس کو مراسلہ جاری کردیا گیا، شرکت کے خواہاں یونٹس کو 26 جون تک اپنی انٹری کنفرم کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین سے پاکستان نیوی لاہور کے کموڈر ساجد حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کوارٹر لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ایونٹ کو بہترین انداز میں منعقد کرانے کیلئے پی ایچ ایف نے بھرپور تعاون اور ٹیکنیکل سپورٹ دینے کا اعادہ کیا۔

پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ چیف آف نیوی سٹاف ہاکی کپ پی ایچ ایف سپورٹس کلینڈر کا حصہ ہے، ایونٹ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نیشنل لیول پر صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا۔