ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

Published On 23 June,2023 08:09 pm

کوالالمپور : (دنیا نیوز) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشن چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کا اہک ہی پول بنایا گیا ہے، پول میں بھارت، کوریا، ملائیشیا، پاکستان، جاپان اور چین شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کیساتھ، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کیساتھ، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کیساتھ، چوتھا میچ 7 اگست کو چین کیساتھ کھیلے گا ۔

پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گی، ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔