ایشیئن چیمپئنز ٹرافی : قومی ہاکی ٹیم یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگی

Published On 28 July,2023 03:18 pm

لاہور : (ویب ڈیسک ) ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستانی ہاکی سکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہو گا۔

تفصیلات  کے مطابق ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی سکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم براستہ امرتسر چنئی جائے گی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے 3 آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں ، ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔

بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ ایشیئن چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہو گا جبکہ بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔