حسان ہادی پاکستان کے قومی سکریبل چیمپئن بن گئے

Published On 21 August,2023 12:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حسان ہادی پاکستان کے قومی سکریبل چیمپئن بن گئے، انہوں نے 35ویں سکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

حسان نے 27 میں سے 24 گیمز اپنے نام کرکے ٹائٹل جیتا، حسان نے ابتدا ہی سے برتری برقرار رکھی، 2 گیمز قبل ہی چیمپئن قرار پا گئے۔

ایونٹ میں دفاعی چیمپئن وسیم کھتری 19 گیمز جیت کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان نے 17 گیمز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔