فائیو اے سائیڈ ایشیا ہاکی کپ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی

Published On 30 August,2023 09:51 pm

صلالہ: (دنیا نیوز) عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو اے سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو اعصاب شکن مقابلہ میں شکست دیدی۔

پاکستان نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح سمیٹی، عمان میں جاری ٹورنامنٹ میں 11 ٹیمیں شریک ہیں۔

میچ میں ارشد لیاقت نے 2، زکریا حیات، عبدالرحمٰن، رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول کیا، صدر ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہر کھلاڑی کو سو ڈالر انعام دیا گیا۔