ایشین گیمز کی تیاری، ہاکی ٹریننگ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

Published On 20 August,2023 09:36 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

36 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرانتظام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 21 اگست سے شروع ہوگا، ایشین گیمز چین کے شہر ہانگجو میں 25 ستمبر تا 8 اکتوبر منعقد ہوں گے۔

اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان 36 کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کرنے کی سفارشات مرتب کیں۔

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد ان کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کی تیاری کے لئے لگائے گئے کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو 21 اگست شام 4 بجے تک رپورٹ کرینگے۔

گول کیپرز میں اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، وقار، علی رضا، عبداللہ شیخ شامل ہیں جبکہ ڈیفینڈرز میں محمد عبداللہ، ارباز احمد، ایم سفیان خان، عقیل احمد، ایم بلال اسلم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مڈ فیلڈرز میں اسامہ بشیر، ایم مرتضی یعقوب، ارباز ایاز، احتشام اسلم، ایم باقر، ایم ندیم خان، محمد عمران، سید شہباز حیدر کو شامل کیا گیا ہے۔

فارورڈز میں رانا عبدالوحید ، محمد عماد، افراز، رومان، ارشد لیاقت، عبدالقیوم، عبدالرحمن، وقار علی، محمد ارسلان، ایم عمر بھٹہ، عبدالحنان شاہد، ایم شاہزیب خان، عبدالوہاب، ذکریا حیات، بشارت علی، رانا ولید، حمزہ فیاض اور عبدالرحمن شامل ہیں۔