ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی

Published On 07 August,2023 08:16 pm

چنئی: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں چین کو شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی۔

بھارت کے شہر چنئی میں ہونیوالے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے چین کیخلاف ایک کے مقابلے میں 2 گول سے فتح حاصل کرلی۔


پاکستان کی جانب سے 20ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان نے، 39 ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول سکور کیا جبکہ چائنہ کی جانب سے 33ویں منٹ میں جسہینگ نے گول سکور کیا۔

پلیئر آف دے میچ پاکستان کے عبدالحنان شاہد قرار پائے، پاکستان اپنا پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

قبل ازیں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو پہلے میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں شکست جبکہ کوریا اور جاپان کیساتھ میچ برابر رہا۔