ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

Published On 01 August,2023 08:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے روانہ ہوئے تھے، قومی ہاکی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوئی اور براستہ امرتسر چنئی پہنچی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے شروع ہو رہی ہے، پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم کا بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔