چین نے چھ ماہ بعد پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا

Published On 30 July,2023 11:23 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) چین نے چھ ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے چین کے نئے سفیر جلد عہدہ سنبھالیں گے، نامزد سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کی وزارت خارجہ کے سینئر افسر اور قابل سفارت کار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں متعین سابق سفیر نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے پاکستان میں مستقل چینی سفیر کا عہدہ خالی تھا، پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئی بطور قائم مقام سفیر امور سنبھال رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی ستمبر میں بیجنگ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔