کراچی: (دنیانیوز) قومی ایئر لائن نے چین کے مزید 14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے چین کے 16 شہروں تک بیک وقت فضائی آپریشن چلانےکااعلان کیا گیا ہے ۔
پی آئی اے نے بیجنگ اورشنگھائی کےبعد مزید14 شہروں تک فلائٹس چلانےکا منصوبہ تیار کرلیا ، پی آئی اے اب کراچی، اسلام آباد،لاہورودیگرشہروں سے چین کے16 شہروں کیلئے فلائٹس چلائےگی۔
چین کے16 شہروں میں بیک وقت فلائٹس سےپاکستان اورچین کےدرمیان تعلقات میں مزیداضافہ ہوگا۔
چین میں فلائٹ نیٹ ورک بڑھانےسےقومی ایئرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔