ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور جاپان کا میچ بھی برابر

Published On 06 August,2023 08:33 pm

چنئی: (دنیا نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی برابر ہوگیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ کھیلا گیا جو کہ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

قبل ازیں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان اور کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

پاکستانی ٹیم اب تک اس ایونٹ میں تین میچ کھیل چکی ہے اور ان میں سے ایک میچ ہاری ہے اور دو میچ برابر ہوچکے ہیں، پاکستان اپنا اگلا میچ سات اگست کو چین کے خلاف کھیلے گا۔