ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست

Published On 03 August,2023 07:44 pm

چنئی: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشین چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن آغاز، ایونٹ کے پہلے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دیدی۔

بھارتی شہر چنئی میں ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی،پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالرحمان نے کیا۔ 

پاکستان اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے خلاف، تیسرا میچ جاپان کے خلاف، چوتھا میچ چائنا کے خلاف جبکہ پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔