ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے پانچویں پوزیشن کا میچ جیت لیا

Published On 11 August,2023 06:16 pm

چنئی: (دنیا نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان نے چین کو شکست دیکر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن کا میچ جیت لیا۔

بھارتی شہر چنئی میں ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن کا میچ جیت لیا ، پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ 

پہلے کوارٹر میں پاکستان نے چار گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی جبکہ دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور ہاف ٹائم تک پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل رہی۔

تیسرے کوارٹر میں چین نے میچ کا پہلا اور اپنا واحد گول کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے مزید دو گول کرکے 1 کےمقابلے میں 6 گول سے میچ جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد عماد اور سفیان نے 2-2 جبکہ عبدالحنان اور رانا وحید نے 1-1 گول کیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے6 میچز کھیلے جس میں سے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی، 2 میچز ڈرا اور 2 ہی میچز میں شکست کا منہ دیکھا، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ایونٹ کی تاریخ میں پاکستان کی اب تک کی سب سے خراب کارکردگی تھی۔