فائیو سائیڈ ہاکی کپ: قومی ٹیم نے عمان کو شکست دیدی

Published On 31 August,2023 10:32 pm

صلالہ: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے فائیو سائیڈ ہاکی کپ میں عمان کو شکست دے دی۔

عمان میں ہونیوالے فائیو سائیڈ ہاکی کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، گرین شرٹس نے ایونٹ میں اپنے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم عمان کو 4 کے مقابلے میں 9 گولز سے ہرا دیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان عبدالوحید اشرف نے 5 اور ارشد لیاقت نے 2 گول سکور کئے جبکہ محمد عبداللہ اور ذکریا حیات نے ایک ، ایک گول سکور کیا، محمد عبداللّٰہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم ایونٹ میں بھارت، بنگلہ دیش اور جاپان کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرچکی ہے۔